0

9 جون کونریندر مودی کی بطوروزیراعظم حلف برداری متوقع

نریندرمودی کی ہیٹ ٹرک ،جواہرلال نہرﺅ کاریکارڈ برابر:کئی عالمی رہنما ﺅں کی تقریب حلف برداری میں شرکت کاامکان
آج نریندرمودی راشٹر پتی بھون جاکر صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کریں گے اورنئی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کریں گے
سری نگر :۶،جون: جے کے این ایس : 18ویں لوک سبھا کیلئے ہوئے حالیہ انتخابات ،جس میں کسی بھی جماعت کو واضح اکثریت حاصل نہیں ہوسکی اور240نشستوں کیساتھ بھاجپا سب سے بڑی پارٹی کے طور پرسامنے آئی ،کے بعد مرکزی راجدھانی نئی دہلی میں سیاسی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں ۔بھاجپا کی سربراہی والے اتحاد این ڈی اے کے سینئر لیڈروں کی بدھ کو ہونے والی میٹنگ ،جس میں نریندرمودی کو متفقہ طور پر اتحاد کا لیڈر منتخب کیا گیا،کے بعد آج یعنی7جون2024کو نئی دہلی میں NDAکے نومنتخب ارکان پارلیمان جن کی کل تعداد292ہے ،کے اجلاس میں نریندر مودی کو پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کیا جائے گا۔جے کے این ایس کے مطابق بدھ کوہونے والی این ڈی اے لیڈروں کی میٹنگ کے بعد اب بھاجپا کی سربراہی والی این ڈی اے حکومت کو تشکیل دینے کی سرگرمیاں تیز کردی گئی ہیں ،اور اس اتحادمیں شامل جماعتوں کے سینئر لیڈران نئی مرکزی سرکار کے خدوخال کو حتمی شکل دینے کیلئے باہمی صلاح مشورے میں مصروف ہیں ۔سب سے اہم معاملہ یہ ہوگاکہ وزیراعظم نریندرمودی کی سربراہی والی این ڈی اے سرکارکی کابینہ کا حجم کیا ہوگا ،اور کس جماعت کو وزارتی کونسل یا نئی کابینہ میں کتنی نمائندگی دی جائے گی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 7 جون کو NDA کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا جس میں نریندرمودی کو پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کیا جائے گا۔ اسی دن وزیراعظم نریندر مودی صدر دروپدی مرمو سے راشٹرپٹی بھون جاکر ملاقات کریں گے اور حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کریں گے۔قابل ذکرہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو این ڈی اے کی بدھ کوہونے والی اہم میٹنگ میں متفقہ طور پر اتحاد کا لیڈر منتخب کیا گیا، جس سے ان کے لئے مسلسل تیسری بار مخلوط حکومت کے سربراہ کے طور پر حلف لینے کی راہ ہموار ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی نریندر مودی کی بطور وزیراعظم ہیٹ ٹرک مکمل ہوجائیگی اوروہ جواہر لعل نہرﺅ کے بعد تین مرتبہ مسلسل وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے والے دوسرے سیاسی رہنماہونگے ۔1947 سے2024تک کل18وزیراعظم بنے ہیں تاہم چہروں کے اعتبار سے 14سیاسی رہنماﺅںکو وزیراعظم بننے کااعزازحاصل ہوا ۔یاد رہے 2001 سے 2014تک گجرات کے وزیراعلیٰ رہنے کے بعد2014کے عام انتخابات میں بھاجپا کو ملی واضح اکثریت282کے بعد نریندرمودی نے وزیراعظم کا عہدہ سنبھا لا،اور پھر2019کے عام انتخابات میں بھاجپا کو303نشستوں کیساتھ ملی شاندارجیت کے بعد نریندرمودی نے مسلسل دوسری مرتبہ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا۔عام انتخابات 2024میں گرچہ بھاجپا 272کا جادوئی ہندسہ نہیں چھوسکی اوراس کو240حلقوںمیں کامیابی حاصل ہوئی لیکن اسکی سربراہی میں قائم اتحادNDAمیں شامل جماعتوں بشمول بھاجپا نے 292سیٹیں حاصل کیں ۔ حال ہی میں ختم ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد، نریندر مودی مسلسل تیسری بار ہندوستان کے وزیر اعظم کے طور پر حلف لینے کے لئے تیار ہیں۔اوروزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ 9جون کو اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔ معلومات کے مطابق انہوں نے اپنی حلف برداری کی تقریب کے لیے بھوٹان کے بادشاہ، سری لنکا کے صدر اور نیپال، بنگلہ دیش اور ماریشس کے وزرائے اعظم سمیت کئی اہم رہنماو ¿ں کو دعوت نامے بھیجے ہیں۔سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے کے دفتر کے میڈیا ڈویڑن نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے انہیں حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیا ہے۔ میڈیا ڈویڑن نے کہا کہ وکرماسنگھے نے دعوت قبول کر لی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ وکرما سنگھے نے ایک فون کال میں وزیر اعظم مودی کو انتخابی جیت پر مبارکباد دی۔اس میں کہا گیا ہے کہ بات چیت کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر وکرما سنگھے کو اپنی حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیا جسے صدر نے قبول کر لیا۔وزیر اعظم مودی نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے بھی فون پر بات کی۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ فون پر بات چیت میں وزیر اعظم مودی نے حسینہ کو اپنی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی اور انہوں نے اسے قبول کر لیا۔ نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمل دہل پراچندا، بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے اور ماریشس کے وزیر اعظم پراویند جگناتھ کو مودی کی حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیا جانا یقینی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے پرچنڈ کے ساتھ الگ فون پر بات چیت کی۔ جمعرات کو رسمی دعوت نامے ارسال کئے گئے ۔علاقائی گروپ سارک (جنوبی ایشیائی ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریشن) ممالک کے رہنماو ¿ں نے بی جے پی کی زبردست انتخابی کامیابی کے بعد نریندر مودی کی پہلی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی تھی۔BIMSTEC ممالک کے رہنماو ¿ں نے 2019 میں پی ایم مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی تھی، جب وہ مسلسل دوسری بار وزیر اعظم بنے تھے۔75سے زیادہ عالمی رہنماو ¿ں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو2024 کے لوک سبھا انتخابات میں ان کی انتخابی کامیابی پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔ ایشیا، یورپ، افریقہ، مغربی ایشیا اور کیریبین سمیت مختلف خطوں کے رہنماو ¿ں نے نریندر مودی کو عام انتخابات میں ان کی جیت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ڈنمارک اور ناروے سمیت نارڈک ممالک کے لیڈروں نے نریندر مودی کو ان کی انتخابی جیت پر مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں