دبئی،16 فروری (یو این آئی )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کے خلاف شاندار فتح کے بعد ہندوستان نے آئی سی سی کے وائٹ بال فارمیٹ (ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
ہندوستان نے آئی سی سی کے محدود اوورز کے ایونٹس میں مسلسل 16 میچز جیت کر آسٹریلیا کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے پاس تھا، جس نے 2006 سے 2007 کے دوران مسلسل 15 میچز جیتے تھے۔
ہندوستان کی جیت کا یہ ناقابل شکست سلسلہ 2023 کے ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد شروع ہوا تھا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے 27ویں میچ میں روایتی حریفوں کے درمیان مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ہندوستان نے پاکستان کو 61 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم نے باضابطہ طور پر سپر ایٹ (Super 8) مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
0
