0

کشمیر کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں، باقی ہمیں کسی چیز کی پرواہ نہیں:بی جے پی

سری نگر، 28 مارچ (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں وکشمیر کے ترجمان ڈاکٹر طاہر چودھری کا کہنا ہے کہ کشمیر کے لوگ بی جے پی کے ساتھ ہیں اور باقی ہماری پارٹی کو کسی چیز کی پرواہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگ اس بات کو بخوبی سمجھتے ہیں کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد کون سی تبدیلیاں رونما ہوئیں۔

موصوف ترجمان نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ‘جموں وکشمیر کے لوگ سمجھتے ہیں دفعہ 470 ہٹانے کے بعد یہاں کون سی تبدیلیاں رونما ہوئیں، لوگ ہمارے ساتھ ہیں ہمیں کسی دوسری چیز کی کوئی پر واہ نہیں ہے’۔

ان کا کہنا تھا: ‘جموں وکشمیر کے لوگ خواہ ہو پہاڑی لوگ ہوں یا گجر برادری کے لوگ ہیں ، سب ہمارے ساتھ ہیں اور ہماری پارٹی کے کارکن ان تک ہماری بات پہنچا رہے ہیں’۔

ڈاکٹر طاہر نے کہا کہ پارٹی کشمیر کی لوک سبھا سیٹوں کے امیدواروں کا اعلان بہت جلد کرے گی۔

انہوں نے کہا: ‘کشمیری عوام بی جے پی کے دل میں بستی ہے، وزیر اعظم نریندر مودی کشمیر کے لئے ہمیشہ مثبت سوچتے ہیں، اور جو خواب انہوں نے جموں وکشمیر کے لئے لال قلعے سے دیکھا تھا وہ پورا ہوا ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے نواجوں کا مستقبل بہتر ہوگا۔

افسپا ہٹانے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: ‘وزیر داخلہ امیت شاہ جی نے یہ بات کی ہے، جموں و کشمیر کو لے ان کی ہٹ کے سوچ رہتی ہے، کشمیر کی بھلائی کے لئے جو بھی فیصلہ ہوگا وہ لیں گے’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں