0

امریکہ نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو رواں دواں رکھنے کے لیے نئی تجویز پیش کردی

واشنگٹن، 30 اپریل (یو این آئی) امریکہ نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو رواں دواں رکھنے کے لیے نئی تجویز پیش کر دی ہے، یہ تجویز بین الاقوامی اتحاد کے حوالے سے ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے بدھ کو رپورٹ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں نیوی گیشن رک جانے کے بعد امریکہ کا نیا منصوبہ سامنے آیا ہے، ٹرمپ انتظامیہ نے جہاز رانی کی آمد و رفت کو بحال کرنے کے لیے ایک نئے اتحاد کی تجویز پیش کی ہے۔ اخبار نے لکھا کہ چند ہفتے قبل صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ’مکمل طور پر کھلا اور کاروبار کے لیے تیار‘ قرار دیا تھا، لیکن اب ان کی انتظامیہ دیگر ممالک سے ایک نئے بین الاقوامی اتحاد میں شامل ہونے کی اپیل کر رہی ہے تاکہ جہاز اس آبی راستے سے گزر سکیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے ’’میری ٹائم فریڈم کنسٹرکٹ‘‘ کے نام سے نئی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے، جس میں جہازوں کی محفوظ نقل و حرکت بحال کرنے کے لیے بین الاقوامی تعاون پر زور دیا گیا ہے۔
محکمہ خارجہ کی جانب سے منگل کے روز امریکی سفارت خانوں کو ایک اندرونی کیبل ارسال کیا گیا ہے، جس میں امریکی سفارت کاروں کو مختلف ممالک کو قائل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اور کہا گیا ہے کہ وہ غیر ملکی حکومتوں کو اس میں شامل ہونے پر آمادہ کریں۔ کیبل کے مطابق امریکا کی قیادت میں قائم یہ مجوزہ اتحاد انٹیلی جنس شیئرنگ، سفارتی سطح پر ہم آہنگی اور پابندیوں کے نفاذ میں مدد فراہم کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں