0

بجٹ اعلانات پر فوری عملدرآمد کا حکم: وزیراعلیٰ نے سول سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس بلایا

سرینگر، 05 مئی (عقاب ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ نے آج سول سیکرٹریٹ سرینگر میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کی، جس کا مقصد بجٹ 2026-27 کے اہم اعلانات پر عملدرآمد کو تیز کرنا اور جموں و کشمیر کے عوام کے لیے فلاحی اسکیموں کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔

اجلاس میں نائب وزیراعلیٰ، تمام وزراء، مشیر، چیف سیکرٹری اور انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس میں بجٹ میں کیے گئے اعلانات کی موجودہ پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ عوامی فلاح و بہبود سے جڑی اسکیموں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کریں تاکہ عوام کو ان کا فائدہ جلد از جلد پہنچ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں