0

عالمی مالیاتی فنڈ کا انتباہ، ایران جنگ طویل ہوئی تو عالمی معیشت پر شدید اثرات

واشنگٹن، 5 مئی : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران سے متعلق جنگ 2027 تک جاری رہی اور تیل کی قیمتیں 125 ڈالر کے قریب رہیں تو عالمی اقتصادی حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے ایک بیان میں کہا کہ ادارے کی سابقہ پیش گوئیاں موجودہ حالات کے مطابق درست ثابت نہیں ہو رہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ پہلے اندازہ لگایا گیا تھا کہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ عالمی اقتصادی ترقی کی رفتار میں کمی اور مہنگائی میں معمولی اضافے کا سبب بنے گی، تاہم موجودہ صورتحال اس سے زیادہ سنگین ہو سکتی ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق اگر تنازع طویل ہوتا ہے اور توانائی کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار رہتی ہیں تو اس کے اثرات عالمی منڈیوں، مہنگائی اور معاشی استحکام پر مزید گہرے پڑ سکتے ہیں۔
یواین آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں