0

آپریشن سندور کی برسی — ایل جی منوج سنہا کا خراجِ عقیدت

سرینگر/7 مئی/عقاب نیوز ڈیسک/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آپریشن سندور کی برسی کے موقع پر مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان بہادر فوجیوں اور افسران کے سامنے سرِ تعظیم جھکاتے ہیں جنہوں نے اپنے ثابت قدم عزم اور بے مثال شجاعت سے اس دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جس نے پہلگام میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا تھا۔

ایل جی منوج سنہا نے مزید کہا کہ آپریشن سندور محض ایک فوجی کارروائی نہیں بلکہ یہ ہندوستان کے پختہ ارادے کا اعلان ہے — ایک ایسا اعلان جو ہمیشہ کے لیے تاریخ کے صفحات پر نقش ہو گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہماری بہادر مسلح افواج ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت دہشت گردی کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور جموں و کشمیر کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے اپنے مشن پر کاربند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں