0

رام بن :اراضی دھنس جانے سے 40رہائشی مکانوں میں دراڑیں پڑ گئیں

جموں،27مارچ(یو این آئی)ضلع رام بن کے گویند پورہ متیرہ پنچایت حلقے میں اراضی دھنس جانے کے نتیجے میں تیس سے چالیس رہائشی مکانوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں جس وجہ سے لوگ نقل مکانی کرنے پرمجبور ہو گئے ہیں۔
اطلاعت کے مطابق رام بن ضلع کے گویند پورہ متیرہ میں اراضی دھنس جانے سے 30سے 40مکانوں میں شگاف پڑ گئے ہیں۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں چشمہ دب جانے سے یہ صورتحال پیدا ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ چشمے کا پانی زیر زمین رہائشی مکانوں کی بنیادوں پر گھس گیا جس وجہ سے رہائشی مکانوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں ۔
ان کے مطابق لوگ رہائشی مکانوں کے اندر جانے سے خوف محسوس کر رہے ہیں۔
مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ وہ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری مداخلت کی اپیل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں