0

رام بن سڑک حادثہ: منوج سنہا نے گہرے صدمے کا کیا اظہار

سری نگر، 29 مارچ (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے رام بن میں پیش آنے والے دلدوز سڑک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پر گہرے صدمے کا اظہار کیا اور لواحقین کے ساتھ تعزیت پیش کی۔
بتادیں کہ جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا: ‘رام بن میں پیش آنے والے دلدوز سڑک حادثے جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا زیاں ہوا، کی خبر سن کر گہرا صدمہ پہنچا’۔انہوں نے غمزدہ لواحقین کے ساتھ تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا: ‘میں نے صوبائی کمشنر اور ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ متاثرین کو تمام تر مدد فراہم کریں’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں