0

صورہ میں 34سالہ نوجوان کی لاش برآمد

سری نگر،29مارچ(یو این آئی)جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے صورہ علاقے میں نوجوان کی لاشپر اسرار حالت میں برآمد کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سری نگر کے صورہ علاقے میں چند مقامی افراد نے ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔
پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔
متوفی کی شناخت 34سالہ طاریق احمد بٹ ساکن آنچار صورہ کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں