0

چودھری لال سنگھ: ای ڈی کی عرضی پر اب 20اپریل کو شنوائی ہوگی

سری نگر،27مارچ(یو این آئی)جموں وکشمیر لداخ ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے چودھری لال سنگھ کی ضمانت منسوخ کرنے کی عرضی پر 20اپریل تک سماعت ملتوی کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منگل کے روز جموں وکشمیر لداخ ہائی کورٹ میں چودھری لال سنگھ کی ضمانت منسوخ کرنے کے متعلق درخواست دائر کی۔
معلوم ہوا ہے کہ بدھ کے روز ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے درخواست کاجا ئزہ لینے کے بعد کیس کی اگلی سماعت 20اپریل کو مقرر کی ہے۔
بتادیں کہ چودھری لال سنگھ نے بدھ کے روز ادھم پور حلقے سے بطور کانگریس امیدوار اپنے کاغذات جمع کئے ہیں۔
چودھری لال سنگھ کی کانگریس میں شمولیت کے بعد ہرش دیو سنگھ کی قیادت میں پنتھرس پارٹی نے اپنی بھر پورحمایت دینے کا اعلان کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں