0

کشمیر کے چار اضلاع میں بر فانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

سری نگر، 29 مارچ (یو این آئی) جموں وکشمیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے) نے جمعہ کے روز وادی کشمیر کے چار اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔
ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ایک ترجمان نے جمعہ کو بتایا کہ وادی کشمیر کے کپوارہ، بانڈی پورہ، بارہمولہ اور گاندر بل اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کا امکان ہے۔
حکام نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے اور جن علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں وہاں جانے سے اجتناب کرنے کو کہا ہے۔
بتادیں کہ وادی کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں