0

انڈیا اسکلز مقابلہ: جموں و کشمیر کا شاندار مظاہرہ، فیشن ٹیکنالوجی میں گولڈ میڈل حاصل

جموں، 7 اپریل: عقاب ویب ڈیسک//جموں و کشمیر نے نیشنل سطح کے انڈیا اسکلز مقابلہ 2025–26 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اور متعدد اعزازات حاصل کر کے یونین ٹیریٹری کا نام روشن کیا ہے۔

نمایاں کامیابی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی سری نگر کی طالبہ دیکشا نے فیشن ٹیکنالوجی میں گولڈ میڈل جیتا اور اب وہ چین کے شہر شنگھائی میں ہونے والے ورلڈ اسکلز مقابلے میں بھارت کی نمائندگی کریں گی۔ اس کے علاوہ شرکاء کو “میڈلین آف ایکسیلنس” سے بھی نوازا گیا۔

مشن ڈائریکٹر جموں و کشمیر اسکل ڈیولپمنٹ مشن لیینا پڈا نے اس کامیابی کو اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کی کاوشوں کو سراہا، جبکہ سیکریٹری اسکل ڈیولپمنٹ راجیو رنجن کمار نے بھی طلبہ کی محنت اور لگن کو قابلِ ستائش قرار دیا۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے 57 امیدواروں نے اس مقابلے میں حصہ لیا اور مجموعی طور پر 27 تمغے حاصل کیے، جن میں 2 گولڈ، 3 سلور، 9 برانز اور 13 میڈلین آف ایکسیلنس شامل ہیں۔ یہ کامیابیاں فیشن ٹیکنالوجی، برک لیئنگ اور سافٹ ویئر ٹیسٹنگ سمیت مختلف شعبوں میں حاصل کی گئیں۔

حکام کے مطابق یہ شاندار کارکردگی نہ صرف نوجوانوں کے لیے حوصلہ افزا ہے بلکہ اسکل ڈیولپمنٹ کے شعبے میں جموں و کشمیر کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کی عکاسی بھی کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں