0

جموں و کشمیر : محکمۂ موسمیات نے بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کیا

سری نگر،6 اپریل (یو این آئی) محکمۂ موسمیات کے مطابق منگل کی صبح سے بدھ کی شام تک ریاست کے کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جموں اور کشمیر دونوں خطوں میں بعض مقامات پر درمیانی سے تیز بارش ہو سکتی ہے۔ 7 اور 8 اپریل کے لیے جاری ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش، اولے اور 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
اس کے ساتھ ہی تیز بارش کے باعث اچانک سیلاب ، لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
9 اور 10 اپریل کو کچھ علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کے امکانات ہیں، جبکہ 11 سے 16 اپریل کے دوران موسم زیادہ تر خشک رہنے کی توقع ہے، اگرچہ دوپہر کے وقت کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
درجۂ حرارت کے لحاظ سے کشمیر کے کئی علاقوں میں کم سے کم درجۂ حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ جموں کے کچھ علاقوں میں یہ 0 سے 3 ڈگری کم رہا۔
گلمرگ میں سب سے کم درجۂ حرارت منفی 1.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ جموں خطے کے بھدرواہ میں سب سے سرد مقام رہا جہاں درجۂ حرارت 4 ڈگری سیلسیس رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں