0

شالگڑی، بنی ہال لینڈ سلائیڈ کے بعد این ایچ-44 بند، ہزاروں مسافر پھنس گئے

رامبن /اپریل 8/عقاب نیوز ڈیسک//: جموں-سری نگر قومی شاہراہ (این ایچ-44) پر بنی ہال کے علاقے شالگڑی پر لینڈ سلائیڈ کے باعث شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں مسافر اور بھاری گاڑیاں سڑک پر پھنس کر رہ گئی ہیں۔

حکام کے مطابق پہاڑی سے بھاری مقدار میں ملبہ اور پتھر گرنے سے شاہراہ مکمل طور پر متاثر ہوئی، جس کے باعث آمدورفت معطل کر دی گئی ہے۔ اس اچانک صورتحال کے بعد مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انتظامیہ نے فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔ متعلقہ محکمے اور مشینری ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں تاکہ جلد از جلد شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بحال کیا جا سکے۔

حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ٹریفک کی تازہ صورتحال کے لیے سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کرتے رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں