0

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کا قیام — وزیر داخلہ کے دورے سے قبل اہم اقدام

عقاب نیوز ڈیسک ۔۔۔

لیہ، 27 اپریل: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے لداخ دورے سے قبل، مرکز کے زیرِ انتظام علاقے لداخ کی انتظامیہ نے پانچ نئے اضلاع — نبرا، شام، چانگتھانگ، زنسکار اور دراسے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس اقدام کے بعد لداخ میں اضلاع کی کل تعداد دو سے بڑھ کر سات ہو گئی ہے۔

یہ اعلان لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہے دفتر نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کیا، جس میں اس دن کو لداخ کی تاریخ میں ایک تاریخی دن قرار دیا گیا اور اسے عوام کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل سے تعبیر کیا گیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے بتایا کہ اس فیصلے کو وزارتِ داخلہ نے اگست 2024 میں منظوری دی تھی۔

نئے اضلاع کے قیام کا مقصد نچلی سطح پر حکمرانی کو مضبوط بنانا، انتظامی اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلیاور دور دراز علاقوں میں عوام تک سرکاری خدمات کی فوری فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ (کے این او)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں