0

اننت ناگ پولیس کا منشیات فروش پر بڑا وار — واگھامہ میں ایک کروڑ کا غیر قانونی کمپلیکس خاک میں ملا دیا

اننت ناگ، 02 مئی 2026: عقاب نیوز ڈیسک//منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تسلسل میں اننت ناگ پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بجبہاڑہ کے علاقے واگھامہ میں غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ ایک تجارتی کمپلیکس کو مسمار کر دیا۔ 15 دکانوں پر مشتمل اس کمپلیکس کی مالیت تقریباً ایک کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

مسمار کی جانے والی یہ جائیداد علاقے کے بدنامِ زمانہ منشیات فروش سجاد احمد راتھر ولد محمد عبداللہ راتھر ساکن واگھامہ بجبہاڑہ کی ملکیت تھی۔ مذکورہ ملزم پولیس اسٹیشن یاری پورہ کے مقدمہ نمبر FIR 63/2017 بموجب دفعہ 8/15 NDPS ایکٹ میں ملوث ہے۔

تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ یہ شاپنگ کمپلیکس سرکاری زمین پر غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔ قانونی کارروائی کو مکمل کرتے ہوئے اور متعلقہ سول انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کاری کے بعد اس غیر قانونی تعمیر کو منہدم کر دیا گیا۔ یہ کارروائی ضلع میں سرگرم منشیات سمگلنگ نیٹ ورکس کے مالی ڈھانچے کو توڑنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔

اننت ناگ پولیس نے اپنی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ نہ صرف منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی بلکہ ناجائز ذرائع سے حاصل کردہ یا سرکاری زمینوں پر غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ جائیدادیں بھی قانون کے مطابق ضبط اور مسمار کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں