0

وادی میں قفے وقفے سے موسلا دار بارشوں کا دورانیہ پھر شروع

سرینگر// 4 مئی// کشمیر کے میدانی علاقوں میں پیر کے روز وقفے وقفے سے بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری نے موسم کا رخ یکسر بدل دیا، جس کے باعث شمالی اور جنوبی اضلاع میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اور لوگوں نے ایک بار پھر سردی محسوس کرتے ہوئے گرم کپڑے اور جیکٹس پہننا شروع کر دیے۔ سرینگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں دن بھر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش کا سلسلہ جاری رہا، جبکہ کئی مقامات پر ٹھنڈی ہواو ¿ں نے سردی کی شدت کو مزید بڑھا دیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں موسم قدرے گرم ہو چکا تھا، تاہم اچانک بارشوں نے دوبارہ سردی کا احساس پیدا کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 5 مئی کو بھی مختلف علاقوں میں، خاص طور پر دوپہر کے اوقات میں، وقفے وقفے سے بارش اور گرج چمک کا امکان برقرار رہے گا۔ اس کے بعد 6 سے 9 مئی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے، اگرچہ بعض مقامات پر ہلکی پھوار یا مختصر بارش کو خارج از امکان قرار نہیں دیا گیا۔یو این ایس کے مطابق اسی طرح 10 سے 12 مئی کے دوران بھی زیادہ تر علاقوں میں خشک موسم غالب رہے گا، جبکہ چند مقامات پر ہلکی بارش یا گرج چمک ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق مئی کے مہینے میں مغربی ہواو ¿ں کے زیر اثر اس طرح کی موسمی تبدیلی معمول کا حصہ ہے، جس کے باعث وقفے وقفے سے بارش اور بادلوں کا آنا جانا جاری رہتا ہے۔محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ خراب موسمی حالات کے دوران کشتی رانی اور شکارہ سرگرمیوں کو معطل رکھا جائے۔ اس کے علاوہ عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ گرج چمک کے دوران گھروں کے اندر رہیں اور کمزور عمارتوں، بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔حکام نے حساس علاقوں میں رہنے والے افراد کو خاص طور پر محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممکنہ تیز ہواو ¿ں اور آسمانی بجلی کے پیش نظر غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کیا جائے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اگرچہ ان بارشوں سے وقتی طور پر سردی میں اضافہ ہوا ہے، تاہم یہ بارشیں زرعی سرگرمیوں اور آبی ذخائر کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب موسم گرما کا آغاز ہو رہا ہے۔یو این ایس کے مطابقبالائی علاقوں میں تازہ برفباری کے بعد مغل روڈ کو احتیاطی طور پر عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، جس سے وادی کشمیر کا راجوری اور پونچھ اضلاع سے رابطہ متاثر ہوا ہے۔حکام کے مطابق مغل روڑجو شوپیاںکو راجوری اور پونچھ سے جوڑتی ہے، کو پیر کی گلی کے مقام پر برفباری کے باعث بند کیا گیا ہے۔ڈی ٹی آئی پونچھ منظور احمد کوہلی کے مطابق بالائی علاقوں خصوصاً پیر کی گلی میں تازہ برفباری کے بعد سڑک پر پھسلن پیدا ہو گئی ہے، جس کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حرکت کو مکمل طور پر روک دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر مسافروں کو مغل روڈ پر سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے جب تک کہ سڑک کو دوبارہ قابلِ آمد و رفت نہ بنا دیا جائے۔ حکام نے مزید کہا کہ موسمی حالات بہتر ہوتے ہی سڑک کو دوبارہ کھولنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ادھر متعلقہ محکمے سڑک کی صفائی اور بحالی کے کام میں مصروف ہیں تاکہ جلد از جلد ٹریفک بحال کیا جا سکے اور عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں