0

جموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد

جموں، 04 مئی (یواین آئی) جموں کے ستواری علاقے میں واقع ایک ہوٹل کے بیسمنٹ میں پیر کے روز 21 سالہ نوجوان لڑکی کی لاش مشتبہ حالات میں برآمد ہوئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق اصل میں گجرات کی رہنے والی ایک لڑکی آج صبح ستواری علاقے کے ایک نجی ہوٹل کے بیسمنٹ میں مردہ پائی گئی۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے تاکہ موت کی اصل وجہ کا پتہ چل سکے۔ پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعے کی تفصیلی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں