سرینگر، 8 مئی: (عقاب ویب ڈیسک) جموں و کشمیر کابینہ کا اجلاس آج شام 4 بجے سول سیکرٹریٹ سرینگر میں وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ کی صدارت میں منعقد ہوگا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں عوامی فلاح و بہبود اور انتظامی نوعیت کے کئی اہم معاملات پر غور و خوض کیے جانے کی توقع ہے۔ اجلاس میں حکمرانی کے اہم مسائل، بجٹ اعلانات کے نفاذ اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات چیت متوقع ہے۔
یہ اجلاس اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ سالانہ دربار موو کے بعد سرینگر میں سول سیکرٹریٹ کے دوبارہ کھلنے کے فوری بعد منعقد ہو رہا ہے، اور حکومت پورے جموں و کشمیر میں انتظامی کاموں اور ترقیاتی ترجیحات پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔
