0

میر بشیر احمد جہانِ فانی سے رخصت

راجوری کدل / الٰہی باغ/ 26 مئی— معروف ریٹائرڈ افسر اور ادب و سماج سے وابستہ شخصیت میر بشیر احمد اس جہانِ فانی سے رخصت ہوگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن۔

مرحوم راجوری کدل کے ساکن تھے اور بعد میں الٰہی باغ 90 فٹ میں مقیم تھے۔ انہوں نے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن بطورِ افسر طویل خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوشی حاصل کی تھی۔ ادب اور سماجی خدمات سے بھی ان کا گہرا لگاؤ رہا اور وہ اپنے حلقے میں ایک قابلِ احترام شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔

ان کی نمازِ جنازہ میں علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔

مرحوم، ادارہ عقاب کے مدیر منظور انجم کے ماموں جان تھے۔ وہ اپنے پسِ پشت بیوہ اور دو بچے سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔

فاتحہ خوانی

مرحوم کی اجتماعی فاتحہ خوانی بروزِ جمعہ، بوقتِ ڈھائی بجے آبائی مقبرہ راجوری کدل میں ادا کی جائے گی۔

ادارہ عقاب اس غمِ مشترک میں تمام لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے اور دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی رحمت میں ڈھانپ لے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں