شہر سرینگر سمیت دیگر بڑے بازاروں میں مردو زن کی شپنگ ، ٹریفک جام سے لوگ پریشان
سرینگر /25مئی / عید الاضحی کے یوم عرفہ کے ایک دن پہلے سے شہر سرینگر کے علاوہ وادی کے دیگر بڑے قصبہ جات اور بازاروںمیں لوگوں کی گہماگہمی دیکھنے کو ملی جنہوں نے عید الاضحی کےلئے خریداری کی جبکہ لوگوں نے بچوں کے ملبوسات، کھلونے ، بیکری ،مرغ و گوشت کی خریداری کے ساتھ ساتھ دیگر ضروری اشیاءکی خریداری بھی کی۔ سی این آئی کے مطابق عید الاضحی کے یوم عرفہ کے ایک دن پہلے سے شہر سرینگر کے علاوہ شمالی کشمیراور جنوبی کشمیر کے ساتھ ساتھ وسطی کشمیر کے بازاروں کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں میں لوگوں کی ہلکی گہما گہمی دیکھنے کو ملی جنہوں نے عید الاضحی کے پیش نظر مختلف اشیاءکی خریداری کی ۔شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر ضلعی ہیڈ کواٹروں پر عید کے پیش نظر لوگوں نے بازار کا رخ کیا اور ضروری چیزوں کی خریداری کی ۔ ادھر نمائندوں نے مختلف اضلاع سے تفصیلاف فراہم کرگے ہوئے بتایا کہ عید کے پیش نظر بازاروں میں اچھی خاصی گہما گہمی دیکھنے کو ملی ۔ جنوبی ضلع اننت ناگ کے کے پی روڑ ، لالچوک ، مٹن بازار اور دیگر جگہوں پر دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے خریداروں کی بھاری بھیڑ دیکھنے کو ملی ۔ ادھر ضلع کولگام اور قاضی گنڈ کے علاوہ پلوامہ کے مختلف بازاروں کے ساتھ ساتھ ترال ، اونتی پورہ، پانپور میں بھی ہزاروں کی تعداد میں لوگ بازاروں میں دیکھائی دے رہی تھی۔ ادھر ضلع بڈگام اور شہر سرینگر کے مختلف بازاروں میں لاکھوں افراد نے عرفہ کے ایک دن پہلے سے خریداری کی ۔ اس دوران ذرائع نے سی این آئی کو بتایا کہ صر ف شہر سرینگر میں ہی آج دن بھر اچھا خاصہ کاروبار ہوا ہے ۔ جس میں قربانی کے جانوروں کی خریداری بھی شامل ہیں ۔ لوگوں نے بیکری ، بچوں کے ملبوسات، کھلونے ، میوہ جات،مرغ ، گوشت ، سبزیایوں کے علاوہ گھروں کی رونق بڑھانے والے سجاوٹ کے چیزوں کی بھی خوب خریداری کی ۔ اس دوران بازاروں میں لوگوں کے رش کی وجہ سے جگہ جگہ بدترین ٹریفک جام کے مناظر دیکھنے کو ملے ۔
0
