لاکھوں فرزندان توحید منیٰ میں قیام کے دوران عبادات کریں گے
بدھ کی صبح حجاج کرام کی واپسی کے بعد قربانی ہوگی اور عازمین کا فریضہ حج مکمل ہو جائے گا
سرینگر /25مئی / مناسک حج کے پہلے مرحلے میں لاکھوں عازمین لبیک الھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے ہوئے منیٰ کیلئے روانہ ہوگئے جہاں وہ قیام کریں گے۔ عازمین حج بسوں کے ذریعے منیٰ پہنچیں گے۔سی این آئی کے مطابق حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج یعنی 26مئی کو ہوگا۔لاکھوں فرزندان توحید منیٰ میں قیام کے دوران عبادات کریں گے اورمنگل کو صبح وقوف عرفہ کیلئے میدان عرفات روانہ ہوں گے۔عرفات میں حج کا خطبہ سننے کے بعد ظہر اور عصر کی نماز ملا کر ادا کی جائے گی۔ مغرب سے قبل حجاج کرام مزدلفہ کی طرف روانہ ہوں گے اور وہاں مغرب اور عشا کی نماز اکٹھی پڑھیں گے۔ مزدلفہ میں حجاج کرام رمی جمرات کیلئے کنکریاں اکھٹی کریں گے۔بدھ کی صبح حجاج کرام واپس منیٰ روانہ ہوں گے اور رمی جمرات کریں گے جس کے بعد قربانی کی جائے گی اور عازمین کا فریضہ حج مکمل ہو جائے گا۔اس کے ساتھ ہی عازمین کا فریضہ حج مکمل ہو جائے گا جس کے بعد وہ اپنا سر منڈوا کر احرام کھول کر عام لباس پہنیں گے جبکہ خواتین اپنے چوتھائی سر کے بالوں کا انگلی کی ایک پور برابر بال کٹوائیں گی۔حجاج کرام 27مئی کو ہی بیت اللہ کے طواف کیلئے مکہ روانہ ہوں گے۔جس ے بعد حجاج کرام ایک بار پھر رمی جمرات کریں گے اور سارا دن اور رات عبادت میں گزاریں گے۔ اور آخری بار تینوں شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج کرام مغرب ہونے سے پہلے منیٰ کی حدود سے نکل جائیں گے۔
0
