0

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ چل رہی امن بات چیت کو اور وقت دینے کا فیصلہ کیا

واشنگٹن، 23 مئی : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ چل رہی امن بات چیت کو اور وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ معلومات وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر ٹرمپ نے سفارت کاری کو ایک موقع دینے کے لیے، فی الحال ایران کے خلاف حملے پھر سے شروع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسٹر ٹرمپ نے جمعہ کی صبح امریکہ کے اعلیٰ قومی سلامتی کے حکام کے ساتھ ایک میٹنگ کی، جس میں ایران کے حوالے سے اگلے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، لیکن اس دوران کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ وہ سفارتی عمل کو کام کرنے کے لیے مزید وقت دینا چاہتے ہیں۔
ٰیو این آئی۔ اسپوتنک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں