منشیات فروشوں کے خلاف شکنجہ سخت، متعدد رہائشی مکانات قانون کے تحت منسلک
”نوجوانوں کو منشیات سے بچانے کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی“// پولیس
سرینگر//23مئی/ جموں و کشمیر میں جاری ”نشہ م ±کت جموں و کشمیر ابھیان – 100 روزہ مہم“ کے تحت پولیس نے منشیات کے کاروبار سے وابستہ افراد کے خلاف بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے تقریباً 5 کروڑ روپے مالیت کی متعدد غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق یہ کارروائیاں سری نگر اور ملحقہ اضلاع میں سرگرم منشیات فروش نیٹ ورکس کے مالی ڈھانچے کو توڑنے کیلئے عمل میں لائی گئیں۔پولیس کے ایک ترجمان نے بیان میں کہا کہ ضبط کی گئی جائیدادوں میں رہائشی مکانات اور دیگر اثاثے شامل ہیں جنہیں مبینہ طور منشیات کی غیر قانونی تجارت سے حاصل ہونے والی آمدنی سے خریدا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تمام کارروائیاں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت مکمل قانونی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے انجام دی گئیں۔بیان کے مطابق سری نگر پولیس نے سب سے پہلے ضلع بڈگام کے لربل بیروہ کے رہائشی بلال احمد شیخ ولد غلام احمد شیخ اور انیک احمد شیخ ولد نذیر احمد شیخ کی دو رہائشی املاک ضبط کیں۔ ان میں ایک سنگل اسٹوری اور ایک ڈبل اسٹوری مکان شامل ہے۔ دونوں ملزمان پولیس اسٹیشن صدر سری نگر میں درج ایف آئی آر نمبر 37/2024 زیر دفعہ 8/20 این ڈی پی ایس ایکٹ میں ملوث ہیں۔پولیس کے مطابق ان جائیدادوں کی مالیت بالترتیب تقریباً 30 لاکھ اور 50 لاکھ روپے ہے۔ یہ کارروائی دفعہ 68(F) این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت عمل میں لائی گئی اور اس دوران متعلقہ تحصیلدار اور مقامی معززین بھی موجود تھے۔یو این ایس کے مطابق ایک اور کارروائی میں پولیس نے چنہ پورہ کے منی کالونی علاقے کے رہائشی سہیب فاروق خان ولد فاروق احمد خان کا ایک ڈبل اسٹوری رہائشی مکان ضبط کیا جس کی مالیت تقریباً ایک کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ مذکورہ شخص پولیس اسٹیشن چنہ پورہ میں درج ایف آئی آر نمبر 15/2023 زیر دفعہ 8/21 این ڈی پی ایس ایکٹ میں مطلوب ہے۔اسی طرح سری نگر کے جواہر نگر علاقے کے رہائشی محسن ابراہیم نقاش ولد محمد ابراہیم نقاش کا تین منزلہ رہائشی مکان بمعہ اٹاری بھی ضبط کیا گیا جس کی مالیت تقریباً ایک کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ ملزم پولیس اسٹیشن صدر سری نگر میں درج ایف آئی آر نمبر 42/2026 زیر دفعہ 8/21 اور 29 این ڈی پی ایس ایکٹ میں ملوث ہے۔ کارروائی نائب تحصیلدار رام باغ اور مقامی افراد کی موجودگی میں انجام دی گئی۔پولیس نے راجباغ کے کرسو علاقے کے رہائشی فرحان منظور پنڈت ولد منظور پنڈت کا تین منزلہ مکان بھی ضبط کیا جس کی تخمینی مالیت تقریباً 50 لاکھ روپے ہے۔ ملزم کے خلاف پولیس اسٹیشن راجباغ میں ایف آئی آر نمبر 18/2026 درج ہے۔اسی سلسلے میں پولیس اسٹیشن کرن نگر نے بانڈی پورہ کے اجس پٹو محلہ کے رہائشی فیاض احمد راتھر ولد فاروق احمد راتھر کا ڈبل اسٹوری مکان بھی ضبط کیا۔ مذکورہ شخص ایف آئی آر نمبر 01/2025 زیر دفعات 8/21، 29 این ڈی پی ایس ایکٹ اور دفعہ 111 بی این ایس میں ملوث بتایا گیا ہے۔یو این ایس کے مطابق پولیس نے ایک علیحدہ کارروائی میں بمنہ کے بخشی آباد علاقے میں واقع عابد حسن ڈار ولد غلام حسن ڈار کا ڈبل اسٹوری رہائشی مکان بھی ضبط کیا، جس کی مالیت تقریباً 1.7 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ ملزم پولیس اسٹیشن بٹہ مالو میں درج ایف آئی آر نمبر 18/2022 کے تحت این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات 8/21، 29، 27-A اور آئی پی سی کی دفعات 468، 471 اور 473 میں ملوث ہے۔پولیس حکام کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ضبط شدہ جائیدادیں منشیات کی غیر قانونی تجارت سے حاصل ہونے والی رقم سے خریدی گئی تھیں۔ اسی بنیاد پر این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات 68-F(1) اور 68-E کے تحت ان املاک کو ضبط کیا گیا۔پولیس ترجمان نے کہا کہ یہ کارروائیاں اس بات کی عکاس ہیں کہ سری نگر پولیس منشیات کے ناسور کے خاتمے اور نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے محفوظ رکھنے کیلئے سنجیدہ اور پ ±رعزم ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ منشیات فروشی یا اس سے متعلق کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی اور ناجائز ذرائع سے حاصل کی گئی جائیدادیں بھی ضبط کی جائیں گی۔
