0

میٹرک پاس طلبہ کیلئے وِدیادھان اسکالرشپ رجسٹریشن کا آغاز

میٹرک میں 75 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کیلئے وظائف کا اعلان
غریب و مستحق طلبہ کیلئے اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھل گئے، آن لائن درخواستیں شروع

سرینگر//21 مئی/ جموں و کشمیر میں تعلیمی میدان میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر شِب ±ولال فیملی فلاحی اقدامات نے وِدیادھان اسکالرشپ 2026 کے تحت یونین ٹیریٹری کے طلبہ کیلئے درخواستوں کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔یو این ایس کے مطابق یہ اسکالرشپ پروگرام 1999 میں انفو سِس کے شریک بانی ایس ڈی شِب ±ولال اور ک ±ماری شِب ±ولال کے زیرِ اہتمام شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد معاشی طور پر کمزور مگر باصلاحیت طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اب تک اس پروگرام سے 23 ریاستوں اور یونین ٹیریٹریز کے 18,260 سے زائد طلبہ مستفید ہو چکے ہیں۔حکام کے مطابق اس سال جموں و کشمیر کے وہ طلبہ درخواست دے سکتے ہیں جنہوں نے 2026 میں دسویں جماعت کا امتحان پاس کیا ہو۔ یہ اسکالرشپ کلاس 11 سے لے کر گریجویشن تک مالی معاونت فراہم کرے گا۔اسکالرشپ پروگرام کے تحت طلبہ کو نہ صرف مالی امداد فراہم کی جاتی ہے بلکہ ان کی رہنمائی، تربیت اور انٹرن شپ کے مواقع بھی دیے جاتے ہیں تاکہ وہ تعلیمی اور پیشہ ورانہ میدان میں بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔ایس ایف پی آئی کے پرنسپل کنسلٹنٹ پونکج ترپاٹھی کے مطابق اس پروگرام کا مقصد ہونہار طلبہ کو مواقع فراہم کر کے انہیں خود مختار اور بااعتماد بنانا ہے۔شرائط کے مطابق درخواست دہندگان کیلئے لازم ہے کہ انہوں نے دسویں جماعت میں کم از کم 75 فیصد یا 7.5 سی جی پی اے حاصل کیا ہو، جبکہ معذور طلبہ کیلئے یہ معیار 65 فیصد یا 6.5 سی جی پی اے رکھا گیا ہے۔مزید یہ کہ درخواست گزار کے خاندان کی سالانہ آمدنی 2 لاکھ روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے، جس کی تصدیق متعلقہ تحصیلدار سے کرانی ہوگی۔یو این ایس کے مطابق انتخاب کے عمل میں آن لائن ٹیسٹ اور انٹرویو شامل ہوگا، جبکہ اسکالرشپ کے لیے درخواست کا عمل مکمل طور پر مفت ہے۔ ادارے نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی فرد یا ایجنٹ کو اس عمل کیلئے اختیار نہیں دیا گیا۔درخواست دہندگان کو اپنی پاسپورٹ سائز تصویر، دسویں جماعت کی مارک شیٹ، آمدنی کا سرٹیفکیٹ اور ایک فعال ای میل آئی ڈی اپ لوڈ کرنا لازمی ہوگا۔درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جولائی 2026 مقرر کی گئی ہے، جبکہ درخواستیں ویب سائٹwww.vidyadhan.org](http://www.vidyadhan.org) یا SDF Vidya موبائل ایپ کے ذریعے جمع کی جا سکتی ہیں۔ مزید معلومات کیلئے ہیلپ لائن اور ای میل بھی فراہم کی گئی ہے۔ایس ایف پی آئی کے سینئر مینیجر وشنوناتھا کے ایس اس پروگرام کی نگرانی کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں