0

جموں وکشمیر اسمبلی کا بجٹ اجلاس لیفٹیننٹ گورنر کے خطاب سے شروع

جموں، 2 فروری (یو این آئی) جموں و کشمیر اسمبلی کا 27 روزہ بجٹ اجلاس پیر کی صبح لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے خطاب سے شروع ہوا۔

یہ جموں وکشمیر اسمبلی کا پانچواں اجلاس ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث 3، 4 اور 5 فروری کو ہوگی اور یہ 5 فروری کو وزیر اعلیٰ کے جواب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ 6 فروری کو جموں و کشمیر کا بجٹ برائے سال 2026-27 پیش کریں گے۔

عمر عبداللہ جو وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں بھی سنبھالے ہوئے ہیں، اس اجلاس میں اپنا دوسرا بجٹ پیش کریں گے۔

اس کے بعد بجٹ پر بحث ہوگی اور مختلف محکموں کی جانب سے گرانٹس کے مطالبات پیش کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں