سری نگر، 10 اپریل (یو این آئی) سینئر سیاستدان اور نیشنل کانفرنس (این سی) کے صدر فاروق عبداللہ نے جمعہ کو امید ظاہر کی کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی دیرپا امن کی راہ ہموار کرے گی، اور پاکستان کی قیادت کو نوبیل امن انعام دینے کے مطالبات پر طنز کیا۔
انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ”شکر ہے کہ جنگ رک گئی ہے۔ میری دعا ہے کہ یہ آئندہ بھی رکی رہے، دنیا میں امن قائم ہو اور ہم سب اس سے فائدہ اٹھائیں۔”
جب ان سے پاکستان کے کچھ حلقوں کی جانب سے وزیرِاعظم شہباز شریف کو نوبل امن انعام دینے کے مطالبے کے بارے میں پوچھا گیا تو عبداللہ نے ایسے مطالبات کو “بدقسمتی” قرار دیا۔ نہوں نے کہاکہ “انسان نوبل انعام کے لیے کام نہیں کرتا، انسانیت کے لیے کام کرتا ہے۔ جو لوگ نوبل انعام مانگتے ہیں، یہ بدقسمتی ہے۔ اصل انعام انسانیت کی خدمت ہے۔”
سابق وزیرِاعلیٰ نے زور دیا کہ اصل فکر انسانی مصائب ہونی چاہیے۔ “یہ انسانیت ہے جو تکلیف اٹھا رہی ہے اور یہ انسانیت ہے جسے بچانا ضروری ہے۔”
0
