اتوار 12 اپریل //عقاب ویب ڈیسک//اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کسی حتمی نتیجے تک ناکام رہے اور امریکہ کے نائب صدر ڈی جے وینس واپس امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔
سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب رات گئے مذاکرات کے سیشن کے بعد اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران ’ایک اچھی اور ایک بری خبر‘ کا تذکرہ کیا۔
ان کے مطابق ’ہم نے ایرانیوں کے ساتھ کافی ٹھوس بات چیت کی ہے، یہ اچھی ہے اور بری خبر یہ ہے کہ ہم کسی معاہدے تک نہیں پہچے۔‘
انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے خیال میں یہ خبر امریکہ کے لیے جتنی بری ہے، اس سے کہیں زیادہ ایران کے لیے ہے۔‘
امریکہ کے نائب صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’مذاکرات میں نیک نیتی کے ساتھ شرکت کی اور اپنی شرائط واضح طور پر پیش کی ہیں جو کہ ایران نے تسلیم نہیں کیں۔‘
ان کے مطابق ایرانی وفد کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے کوئی واضح عزم سامنے نہیں آٰیا۔
