سری نگر: 12 پریل /عقاب ویب ڈیسک//شری امرناتھ جی یاترا کا آغاز رواں سال 3 جولائی 2026 سے ہوگا جبکہ اختتام رکشا بندھن کے موقع پر 28 اگست 2026 کو عمل میں آئے گا۔ اس طرح یاترا کل 57 دنوں پر محیط ہوگی۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے مطابق یاترا سے قبل “پرتھم پوجا” جیشٹھا پورنیما کے دن یعنی 29 جون 2026 کو انجام دی جائے گی، جس کے ذریعے بھگوان شیو کی خصوصی عبادت اور برکتیں طلب کی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ یاترا کے لیے پیشگی رجسٹریشن کا عمل 15 اپریل 2026 سے شروع ہوگا، جو آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے دستیاب ہوگا۔ ملک بھر میں جے اینڈ کے بینک، پنجاب نیشنل بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور یس بینک کی 554 برانچوں میں رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
انتظامیہ کے مطابق یاترا کے پرامن اور منظم انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ عقیدت مندوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔
