0

کن 3 امریکی صدور نے ماضی میں اسرائیل کی ایران پر حملے کی فرمائش مسترد کی تھی؟

واشنگٹن، 10 اپریل (یو این آئی) سابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں امریکہ تین بار اسرائیل کی ایران پر حملے کی فرمائش مسترد کرچکا۔ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے بعد امریکہ اور ایران میں 15 روزہ جنگ بندی ہوچکی ہے اور آج دونوں فریقین کے درمیان اسلام آباد میں امن مذاکرات ہورہے ہیں۔ عالمی مبصرین کا خیال ہے کہ ایران سے جنگ امریکا نے اپنی نہیں بلکہ اسرائیل کی لڑی ہے۔ ایسے میں سابق امریکی وزیر خارجہ کا اہم بیان سامنے آیا ہے، جو عالمی مبصرین کی اس رائے کی تصدیق کرتا ہے۔
سابق امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ امریکہ ماضی میں تین بار اسرائیل کی ایران پر حملے کی فرمائش مسترد کر چکا ہے۔ جان کیری نے بتایا کہ اسرائیل نے ماضی میں مختلف ادوار میں ایران پر حملے کی فرمائش کی، لیکن تمام صدور جارج بش جونیئر، بارک اوباما اور جو بائیڈن نے نیتن یاہو کو صاف انکار کر دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم چاہتے تھے کہ ہم ایران پر حملہ کریں اور اس سلسلے میں انہوں نے صدر اوباما کے سامنے باقاعدہ پریزنٹیشن بھی دی تھی، مگر اوباما نے صارف انکار کر دیا تھا۔
اوباما سے قبل صدر جارج بش جونیئر اور ان کے بعد جو بائیڈن نے بھی اسرائیل کو ہری جھنڈی دکھائی، لیکن ٹرمپ واحد امریکی صدر ہیں جو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی باتوں میں آ گئے۔
یو این آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں