0

ٹرمپ نے ایران کے پاور پلانٹ پر حملہ 10 دن کے لیے موخر کر دیا

واشنگٹن، 27 مارچ (یواین آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز کہا کہ ایرانی حکومت کی درخواست پر انہوں نے ایرانی پاور پلانٹس پر حملے کا عمل 10 دن کے لیے روک دیا ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس عمل کو 6 اپریل کو مشرقی وقت کے مطابق رات 8 بجے تک کے لیے ملتوی کر رہے ہیں۔
مسٹر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا، “ایرانی حکومت کی درخواست پر، میں پاور پلانٹس پر حملے کی مدت پیر 6 اپریل کی رات 8 بجے تک (مشرقی وقت کے مطابق) 10 دن کے لیے روک رہا ہوں۔”
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بات چیت جاری ہے اور جعلی میڈیا اور دیگر کی جانب سے اس کے برعکس دئے گئے غلط بیانات کے باوجود، یہ بہت اچھی طرح سے آگے بڑھ رہی ہے۔ تاہم ایران نے مسلسل اس بات کی تردید کی ہے کہ امریکہ کے ساتھ کوئی بات چیت جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں