0

جموں–سری نگر شاہراہ پر لینڈ سلائیڈنگ، ٹریفک نظام درہم برہم

سری نگر: جموں–4 اپریل(عقاب نیوز ڈیسک)سری نگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت اس وقت شدید متاثر ہو گئی جب مختلف مقامات پر پہاڑوں سے پتھروں کے گرنے (شوٹنگ اسٹونز) اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے۔

ذرائع کے مطابق گنگرو، ہنگنی اور شالگڈی ٹنل کے اطراف مٹی کے تودے گرنے کے باعث شاہراہ کے کئی حصے بند ہو گئے، جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

حکام نے بتایا کہ متعلقہ ٹیمیں موقع پر روانہ کر دی گئی ہیں اور شاہراہ کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔ تاہم، موسمی حالات اور مسلسل پتھروں کے گرنے کے خطرے کے پیش نظر ٹریفک کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سفر سے قبل ٹریفک ایڈوائزری ضرور چیک کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں