0

رشوت لیتے ہوئے کولگام کا پنچایت سکریٹری گرفتار

سرینگر، 09 اپریل (یو این آئی): جموں و کشمیر اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے جمعرات کے روز ضلع کولگام میں تعینات ایک پنچایت سکریٹری کو مبینہ طور پر 5,000 روپے رشوت مانگنے اور قبول کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
اے سی بی کے ترجمان کے مطابق، ملزم شیخ زادہ عرفان جو بلاک دیوسر کولگام میں بطور پنچایت سکریٹری (وی ایل ڈبلیو) تعینات تھا، نے ایک شکایت گزار سے منریگا کے تحت کیے گئے کام کاج کے لیبر بل کلئیر کرنے کے عوض 10,000 روپے رشوت طلب کی تھی۔ بعد ازاں سودے بازی کے بعد یہ رقم 5,000 روپے طے پائی۔
شکایت موصول ہونے پر اے سی بی نے خفیہ طور پر تصدیق کی، جس میں الزامات درست پائے گئے۔ اس کے بعد پولیس اسٹیشن اے سی بی اننت ناگ میں کرپشن کی روک تھام کے قانون کی دفعہ 7 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔
اے سی بی نے بتایا کہ “تحقیقات کے دوران ایک ٹریپ ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ ملازم کو رشوت مانگتے اور لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا اور آزاد گواہوں کی موجودگی میں اس کے قبضے سے رشوت کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں