9سری نگر، 9 اپریل (یو این آئی) جموں و کشمیر میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو مضبوط بنانے کے لیے، فوج کے شمالی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ابھرتی ہوئی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے جوائنٹ کنٹرول سینٹرز کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔
فوج نے کہا کہ میٹنگ میں سکیورٹی کے متحرک منظر نامے کا جائزہ لینے اور انسداد دہشت گردی کے طریقہ کار کی تاثیریت کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
فوج کی شمالی کمان نے ایکس پر کہا، “انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مضبوط بنانے اور انسداد دہشت گردی کے مضبوط نیٹ ورک کے لیے وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ توجہ مرکوز اور معنی خیز بات چیت کی گئی۔”
عہدیداروں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سکیورٹی فورسز نے مختلف ایجنسیوں کے درمیان تال میل اور آپریشنل ہم آہنگی کو بڑھانے کے لئے ہفتہ وار مشترکہ سکیورٹی جائزہ اجلاسوں کو دارہ جاتی شکل دی گئی ہے۔ ان میٹنگوں میں جموں اور کشمیر کے دونوں خطوں کے سینئر افسران شریک ہوتے ہیں، جس سے مختلف فورسز کو ایک متحد فریم ورک کے تحت لایا جاسکے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان سیشنز کے دوران تبالہ خیال میں انٹیلی جنس شیئرنگ، مشترکہ آپریشنل تیاریوں کو بہتر بنانا، انٹر ایجنسی کوآرڈینیشن کو بہتر بنانا اور انسداد دہشت گردی کے مجموعی میکنزم کو مضبوط بنانا شامل ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ان میٹنگز میں زمینی سطح پر تعینات افسران سے منظم ردعمل اور تجاویز حاصل کی جاتی ہیں۔
عہدیداروں نے کہا کہ ہفتہ وار جائزہ اجلاسوں سے جاری کارروائیوں کی تاثیر کو نمایاں طور پر بڑھانے اور پورے خطے میں زیادہ مربوط اور مضبوط سکیورٹی ردعمل کو یقینی بنانے کی توقع ہے۔
0
