0

جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں منشیات اسمگلروں کے مکانات مسمار

جموں، 11 مئی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں پولیس اور انتظامیہ نے ‘منشیات سے پاک مہم’ (نشہ مکت ابھیان) کے تحت ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے راج باغ کے کورے پنّو علاقے میں منشیات کے بڑے اسمگلروں کے تین مکانات کو مسمار کر دیا ہے۔
پولیس نے آج بتایا کہ مسمار کیے گئے ڈھانچے سرکاری زمین پر غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے تھے۔ یہ کارروائی کٹھوعہ ضلع کی مڑھین تحصیل کے رہائشی شریف محمد کے بیٹوں، لیاقت علی، گگّو دین اور شام دین کی املاک کے خلاف کی گئی۔ پولیس کے مطابق، منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں سے متعلق 16 ایف آئی آر میں ان ملزمان کے نام شامل ہیں۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ مسمار کی گئی املاک کی تخمینی مالیت ایک کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔
پولیس نے کہا کہ یہ مہم منشیات کے خاتمے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کے عزم کا حصہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں