واشنگٹن، 8 مئی (یو این آئی) اے بی سی نیوز کے مطابق امریکہ کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے ہنٹا وائرس کے پھوٹ پڑنے کو ‘لیول 3’ ہنگامی ردعمل قرار دیا ہے، جو ہنگامی کارروائی کی سب سے نچلی سطح ہے۔
اگرچہ اس اقدام کا مطلب یہ ہے کہ عام عوام کے لیے خطرہ تا حال کم ہے، لیکن اس صورتحال کی عوامی صحت کی ایجنسی کی جانب سے فعال نگرانی جاری ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو فعال کرنا اس بات کی علامت ہے کہ ردِعمل کے تحت ایک ہنگامی ٹیم قائم کر دی گئی ہے۔
عالمی صحت کے حکام ایم وی ہوندیوس کروز جہاز پر ہنٹا وائرس کے پھوٹ کو روکنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے حکام کےمطابق، ہنٹا وائرس اب تک سفر سے جڑے مسافروں میں پانچ تصدیق شدہ کیسز، تین مشتبہ انفیکشنز اور تین اموات کا سبب بن چکا ہے۔
ایم وی ہوندیوس میں تقریباً 150 مسافر اور عملہ شامل تھا جن کا تعلق 23 ممالک سے تھا۔ یہ جہاز ارجنٹائن سے روانہ ہوا اور بحرِ اوقیانوس عبور کرنے کے بعد کیف وردے کے ساحل کے قریب سفر کے دوران مسافروں میں سانس کی بیماری کی اطلاع دی گئی تھی۔
یو این آئی
0
