0

کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کا چھٹا ایڈیشن: تمام تر تیاریوں کو حمتی شکل دی گئی ہے: ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ

سری نگر، 21 فروری (یو این آئی) شمالی کشمیر میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں اتوار کی شام سے کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کا چھٹا ایڈیشن شروع ہو رہا ہے جس کے لئے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
یہ ایڈیشن تین دنوں کو محیط ہوگا اور 23 فروری سے شروع ہوکر 26 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔
ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ منگا شیرپا نے ہفتے کو متعلقہ محکموں کے ساتھ میٹنگ کے بعد میڈیا کو بتایا: ‘کل شام سے گلمرگ میں کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کا چھٹا ایڈیشن شروع ہو رہا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا 23 فروری کو کریں گے’۔
انہوں نے کہا: ‘اس ضمن میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے اور ملک بھر سے آج ہی سے کھلاڑی یہاں آنا شروع کریں گے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ضلع انتظامیہ ہر سال کی طرح امسال بھی ان گیمز کے احسن انعقاد کو یقینی بنائے گی۔
موصوف ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ تقریباً 3 سو کھلاڑی اور 6 سو ڈیلیگیٹس آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے لئے پہلے ہی ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے تاکہ سیاحوں اور دیگر لوگوں کو کسی بھی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس ایونٹ کے لئے سیکورٹی کا بھی سخت بند وبست کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سال کے مقابلے دو مراحل میں تقسیم کیے گئے ہیں جس میں لداخ مرحلہ 20 سے 26 جنوری 2026 تک ہوا، جبکہ گلمرگ مرحلہ 23 فروری سے 26 فروری 2026 تک شیڈول ہے۔
اس ایڈیشن میں تقریباً 400 ایتھلیٹس مختلف سرمائی کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں