تہران، 4 مارچ (یو این آئی) مرحوم آیت اللہ علی خامنہ ای کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کے نئے سپریم لیڈر کے طور پر ملک کے مذہبی ادارے مجلس خبرگان (اسمبلی آف ایکسپرٹ) نے منتخب کر لیا ہے یہ خبر ایران انٹرنیشنل نے رپورٹ کی ہے یہ فیصلہ ایران کی بااختیار مجلس خبرگان نے کیا، جو آئینی ادارہ ہے اور سپریم لیڈر کے انتخاب اور نگرانی کی ذمہ دار ہے۔ اس اقدام کے ساتھ جانشینی کا وہ عمل باضابطہ طور پر مکمل ہو گیا جو 28 فروری کو تہران میں ان کی رہائش گاہ پر ہونے والے حملوں میں آیت اللہ خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد شروع ہوا تھا۔ 85 سالہ آیت اللہ علی خامنہ ای 1989 سے اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت کر رہے تھے، جس کے باعث وہ خطے کے طویل ترین عرصے تک خدمات انجام دینے والے سربراہانِ مملکت میں شمار ہوتے تھے۔ ان کا دورِ قیادت ایران کی جدید تاریخ کے اہم مراحل پر محیط رہا، جن میں امریکہ کے ساتھ طویل کشیدگی، علاقائی پراکسی تنازعات، بین الاقوامی پابندیاں اور عالمی طاقتوں کے ساتھ پیچیدہ جوہری مذاکرات شامل ہیں۔
0
