اقوام متحدہ، 6 مارچ (یو این آئی) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ اس وقت جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خطرہ دہائیوں میں سب سے زیادہ ہے۔
سکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں امن کے خواب کو خطرہ ہے، عالمی رہنما کشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات کریں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خطرہ دہائیوں میں سب سے زیادہ ہے، عالمی تناؤ سے فوجی اخراجات بڑھ رہے ہیں ، جدید ٹیکنالوجی تنازعات کو مزید مہلک بنا رہی ہے۔
اس کے علاوہ اقوام متحدہ نے عالمی توانائی کی سپلائی متاثر ہونے سے پیدا صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
ترجمان یو این اسٹیفن دوجارک نے کہا سب جانتے ہیں کہ تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر ہر چیز پر پڑتا ہے۔
0
