0

اننت ناگ پولیس کی بڑی کارروائی، غیر قانونی کانکنی میں ملوث 14 گاڑیاں ضبط

اننت ناگ، 13 اپریل: //عقاب ویب ڈیسک//اننت ناگ پولیس نے غیر قانونی کانکنی اور معدنیات کی غیر مجاز نقل و حمل کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے 12 اور 13 اپریل کی درمیانی شب ایک بڑی کارروائی انجام دی۔

پولیس پوسٹ ڈیلگام کی ایک ٹیم نے لرکی پورہ پل پر ناکہ چیکنگ کے دوران 14 گاڑیوں کو روک کر ضبط کر لیا جو غیر قانونی مائننگ میں ملوث پائی گئیں۔ ضبط شدہ گاڑیوں میں 8 ٹپر اور 6 ٹریکٹر شامل ہیں، جو بغیر کسی جائز اجازت کے معدنیات کی نقل و حمل کر رہے تھے۔

اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں ایف آئی آر نمبر 97/2026 اور 98/2026 کے تحت دو مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اننت ناگ پولیس نے غیر قانونی کانکنی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون و نظم برقرار رکھنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں