0

بیجبہاڑہ میں دردناک سانحہ، دو بھائی جہلم کی نذر

اننت ناگ، 13 اپریل:/عقاب ویب ڈیسک/جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بیجبہاڑہ علاقے کے پادشاہی باغ میں دریائے جہلم میں ڈوبنے والے دو سگے بھائیوں کی لاشیں پیر کے روز برآمد کر لی گئیں.

ایک سرکاری اہلکار کے مطابق متوفیان کی شناخت ماجد احمد ملک اور شاہد احمد ملک ساکنان جبلی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں بھائی دریا کے کنارے بھیڑ بکریاں نہلاتے وقت توازن کھو بیٹھے اور حادثاتی طور پر دریائے جہلم میں گر کر لاپتہ ہو گئے تھے۔

واقعہ کے فوراً بعد بیجبہاڑہ پولیس نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ بعد ازاں پولیس، ایس ڈی آر ایف اہلکاروں اور مقامی افراد کی مدد سے دونوں کی لاشیں برآمد کر لی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں