نئی دہلی، 02 مئی : وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ہفتہ کو ان بہادر جنگجوؤں کو خراج عقیدت پیش کیا جن کی بے مثال جرات اور غیر متزلزل حوصلے نے ‘آپریشن سندور’ کو ہندوستان کی فوجی تاریخ میں ایک سنہرے باب کے طور پر رقم کر دیا ہے۔
وزیر دفاع نے فوجیوں کی شجاعت، لگن اور حب الوطنی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ’ ملک کی خدمت پہلے‘ کے جذبے نے قدیم زمانے سے لے کر ‘آپریشن سندور’ جیسی عصری مہمات تک ہندوستان کی فوجی روایات کی پہچان رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دفاعی افواج کی بہادری میدانِ جنگ سے باہر بھی پھیلی ہوئی ہے، کیونکہ وہ ملک اور بیرون ملک قدرتی آفات کے دوران سب سے پہلے امداد پہنچانے والے (فرسٹ ریسپونڈرز) کے طور پر انسانی خدمات انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا، “ہمارے سپاہی اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے ہتھیار اٹھاتے ہیں، اور بحران کے وقت ضرورت مندوں تک خوراک اور ادویات پہنچاتے ہیں۔ یہی ہماری دفاعی افواج کی طاقت اور پہچان ہے۔”
یہ تقریب فن اور شجاعت کا ایک انوکھا سنگم تھی جس میں اعلیٰ دفاعی حکام، سینکڑوں اہلکاروں اور نامور فنکاروں بشمول پدم شری ایوارڈ یافتہ انوپ جلوٹا، کیلاش کھیر، ہرش دیپ کور اور منوج منتشیر نے شرکت کی۔
یواین آئی۔
0
