0

امتیاز حسین میر سوگوار، والد کی وفات پر تعزیتی سلسلہ جاری

سری نگر، 7 مئی: سینئر پولیس افسر امتیاز حسین میر (آئی پی ایس) کے والد محترم حاجی محمد سلطان میر جمعرات کے روز مختصر علالت کے بعد شیرِ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کافی عرصے سے علیل تھے اور آج انہوں نے آخری سانس لی۔

مرحوم کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی پولیس اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران، ساتھیوں، عزیز و اقارب اور مختلف طبقۂ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان سے تعزیت پیش کی۔

ذرائع کے مطابق نمازِ جنازہ مرحوم کے آبائی علاقے میں ادا کی جائے گی جہاں تعزیت پرسی کے لیے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

روزنامہ عقاب سینئر پولیس افسر امتیاز حسین میر اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں