0

لداخ کے مختلف سرکاری محکموں میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کیلئے بڑا راحتی اعلان

لیفٹنٹ گورنر کی جانب سے ماہانہ اجرتوںکو درست کرنے کا حکم
تمام کارکنوں کی جامع تصدیق اور 20 دنوں کے اندر نظرثانی شدہ اجرت پر عمل درآمد کی ہدایات جاری
سرینگر /17مئی / لداخ کے ڈیلی ویجروں کیلئے ایک بڑے راحت اعلان میں لیفٹنٹ گورنر یومیہ اجرت میں اضافہ کا اعلان کرتے ہوئے تصدیقی عمل 20دنوں میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق لداخ کے لیفٹنٹ گورنر ونائی کمار سکسینہ نے لداخ کے مختلف سرکاری محکموں میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے، جز وقتی اور ضرورت پر مبنی کارکنوں کیلئے اجرت کو درست کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پہلے کی تنخواہوں کے ڈھانچے کو بے حد اور سماجی انصاف کے اصولوں کے خلاف قرار دیا۔ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا ” جھاڑو دینے والے، صفائی کرنے والے، باغبان اور دیگر اجرت حاصل کرنے والے کارکن جو برسوں سے ماہانہ 300 سے 500 روپے تک کم تنخواہ لے رہے تھے، اب نئے اجرت کے میٹرکس کے تحت کافی حد تک نظر ثانی شدہ اجرت حاصل کریں گے“۔نظرثانی شدہ ڈھانچے کے تحت ہنرمند کارکنوں کو اب یومیہ 575 روپے ادا کیے جائیں گے، جبکہ غیر ہنر مندکارکنوں کو تناسب کی بنیاد پر 450 روپے یومیہ ملیں گے، جس سے ان کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ ایسے تمام کارکنوں کی جامع تصدیق اور 20 دنوں کے اندر نظرثانی شدہ اجرت پر عمل درآمد کے لیے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔لداخ کے لیفٹنٹ گورنر نے مزید لکھا ” لداخ میں پسماندہ اجرت کمانے والوں کیلئے باوقار اجرت کو یقینی بنانے کیلئے ایک تاریخی اصلاحات میں نے یومیہ اجرت، جزوقتی/ضرورت پر مبنی کارکنوں، جیسے جھاڑو دینے والے، صفائی کرنے والے، باغبان وغیرہ کیلئے اجرت کو درست کرنے کا حکم دیا ہے، جو 300 روپے سے کم تنخواہ پر کام کر رہے تھے۔“ انہوں نے مزید لکھا کہ ویج میٹرکس،ہنر مند کارکنوں کو روزانہ 450روپے ملیں گے، اس طرح ان کی تنخواہ میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور 20 دنوں کے اندر ان کی اجرت پر نظرثانی کا حکم دیا گیا ہے۔ “ انہوں نے مزید لکھا ” ہم اس طرح کے انصاف کے پابند ہیں۔ اور کم از کم اجرت ایکٹ کے مطابق تمام اجرت حاصل کرنے والوں کے لیے باوقار اجرت، جبکہ لداخ میں اہم عوامی خدمات کی فراہمی میں ان کی بے پناہ شراکت کا اعتراف کرتے ہیں ۔ “

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں