تمام شعبوں میں ترقی کی رفتار بڑھ رہی ہے، بازار رات گئے تک لوگوں سے کھچا کھچ بھرے
حالات میں تبدیلی واضح ،لوگ رات 10 بجے تک لالچوک میں آزادانہ گھوم رہے ہیں / پی ایس سی امور داخلہ
سرینگر /17مئی / جموں و کشمیر میں صورتحال اب معمول پر ہے کی بات کرتے ہوئے امور داخلہ کی پارلیمانی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرپرسن رادھا موہن داس اگروال نے مشاہدہ کیا ہے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں بازار رات گئے تک لوگوں سے کھچا کھچ بھرے رہتے ہیں، تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں اور مقامی لوگ اپنی زندگیوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔سی این آئی کے مطابق مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ کے تقریباً ایک ہفتہ طویل دورے کے اختتام کے بعد امور داخلہ کی پارلیمانی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرپرسن رادھا موہن داس اگروال نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سیاحوں کی بڑی تعداد کے ساتھ حالات اب معمول پر ہیں، بازار رات گئے تک لوگوں سے کھچا کھچ بھرے رہتے ہیں، تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں اور مقامی لوگ اپنی زندگیوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریل، سڑک، صحت، تعلیم، کھیل وغیرہ سمیت تمام شعبوں میں بھی ترقی کی رفتار بڑھ رہی ہے۔ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں۔ دورے کے اختتام کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اگروال نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا، اعلیٰ فوجی افسران، سول اور پولیس انتظامیہ بشمول چیف سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کے علاوہ سرینگر، گلمرگ اور سونمرگ کی مقامی انتظامیہ کے ساتھ الگ الگ میٹنگیں کیں۔اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کشمیر میں حالات میں تبدیلی واضح طور پر نظر آرہی ہے، اگروال نے کہا کہ لوگ رات 10 بجے تک لال چوک، سرینگر میں آزادانہ نقل و حرکت کر رہے تھے، ہر طرف بازار کھچا کھچ بھرے ہوئے تھے، اور سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور دیہاتوں میں بھی، دکانیں رات گئے تک کھلی رہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ جموں و کشمیر انتظامیہ، پولیس اور فوج کی بڑی کامیابیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ دو چیزیں جن سے عوام مطمئن ہیں وہ تھی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کی آزادانہ سیاسی تقریر اور ستمبر اکتوبر 2024 میں ہونے والے آزادانہ اور منصفانہ اسمبلی انتخابات۔ اسپہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد پچھلے سال سیاحوں کی تعداد میں کمی کے بعد اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، پی ایس سی کے چیئرپرسن نے کہا کہ اب تمام علاقے، سڑکیں وغیرہ سیاحوں سے بھری ہوئی ہیں کیونکہ ان کے ذہنوں سے خوف دور ہو گیا ہے۔اگروال نے کہا”انتظامیہ نے دہشت گردی کے واقعات میں کمی کے بارے میں PSC کو تفصیلی بریفنگ دی، ان کی طرف سے دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے کی جا رہی کوششیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں سڑک، ریل اور دیگر شعبوں میں ترقی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی کو 20 اکتوبر 2024 سونمرگ دہشت گردانہ حملہ اور 22 اپریل 2025 پہلگام حملے سمیت سیکورٹی ایجنسیوں کی طرف سے مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لئے کئے گئے انتظامات کا بھی فالو اپ دیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پینل نے 3 جولائی سے امرناتھ کی سالانہ یاترا کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا جس میں سیکورٹی، طبی وغیرہ شامل ہیں۔اگروال نے کہا”لوگ زوجیلا ٹنل کی تعمیر پر پرجوش ہیں جو کشمیر کو سال بھر لداخ سے جوڑ دے گی۔ یہ لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا جو جلد ہی حقیقت بننے والا ہے۔ہوم ا ±مور پر پی ایس سی 10 مئی کو کٹرہ پہنچی تھی اور وندے بھارت ایکسپریس ٹرین میں کشمیر روانہ ہونے سے اگلے دن شری ماتا ویشنو دیوی جی بھون میں آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
0
