0

دریاؤں میں پانی کے کم بہاؤ سے بجلی کی پیداوار متاثر، جموں میں بجلی بحران کا خدشہ

جموں، 17 مئی : دریاؤں میں پانی کے کم بہاؤ کے پیشِ نظر جموں ضلع میں بجلی کے بحران کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
جموں پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (جے پی ڈی سی ایل) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ “دریاؤں میں پانی کے کم بہاؤ کے باعث بجلی کی پیداوار کم ہوئی ہے، جس سے بجلی کی طلب متاثر ہوئی اور گزشتہ رات جموں کے کئی علاقوں میں بجلی کی بندش دیکھی گئی۔”
ادارے نے مزید کہا کہ بحران سے نمٹنے کے لیے بجلی خریدنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ساتھ ہی صارفین سے اپیل کی گئی کہ وہ بجلی کا محتاط استعمال کریں۔ ادارے نے پیش آنے والی دشواری پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔
دوسری جانب جموں میں گرمی کی شدت میں اضافہ شروع ہو گیا ہے اور اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
ادھر محکمہ موسمیات نے ایک مشاورتی بیان میں کہا ہے کہ جموں ڈویژن کے میدانی علاقوں میں کئی مقامات پر دن کے درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری سیلسیس تک اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ بعض علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
یواین آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں