گول سنگلدان میں مسافروں سے بھر بس الٹ گئی ، ایک جاں بحق ، 12زخمی
سرینگر /19مئی / جنوبی قصبہ بجبہاڑہ میں سڑک کے ایک المناک حادثے میں تین ماہ کا شیر خور بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ خاتون زخمی ہوئیں ۔ ادھر گول سنگلدان روڈ پر بس الٹ جانے کے بعد ایک مسافر کی موت ہوئی جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ سی این آئی کو نمائندے پرویز وانی نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ بجبہاڑہ کے اُرنہال علاقے میں پیکس آٹوموبائل کے قریب المناک سڑک حادثے میں تین ماہ لا شیر خوار بچہ لقمہ اجل بن گیا جبکہ خاتون زخمی ہو گئیں ۔ نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک آٹو لوڈ کیرئیر اور ایکسٹریم گاڑی کے درمیان ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں لوڈ کیرئیر میں سوار خاتون اور اس کا شیر خوار بچہ زخمی ہو گیا ۔ نمائندے کے مطابق ھادثے میں تین ماہ کا شیر خوار بچہ جس کی شناخت زید ولد شبیر احمد ڈار اور 30سالہ سمی جان نامی خاتون زخمی ہو گئیں جس کے بعد دونوں زخمیوں کو فوری طور پر علاج کیلئے گورئمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اننت ناگ منتقل کیا گیا۔ تاہم، شیر خوار بعد میں اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔ ادھر رام بن کے گول سنگلدان علاقے میں ایک مسافر بس الٹ گئی ۔ حکام کے مطابق مسافر بس سنگلدان علاقے کے قریب گول سنگلدان روڈ پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایک مسافر کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ۔ انہوںنے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سانگلدان کے قریب بس بے قابو ہو کر بے قابو ہو کر پلٹ گئی۔ حادثے میں ایک مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 11 سے 12 مسافر زخمی ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ حادثے کے فوراً بعد پولیس، ریسکیو ٹیمیں اور مقامی رضاکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو علاج کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
0
