0

محکمہ موسمیات کی تازہ پیش گوئی 4اور5نومبر کو برف وباراں کا امکان

سرینگر//30 اکتوبر// یو این ایس// محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر کے لیے تازہ ترین موسمی پیش گوئی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے چند روز کے دوران زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، البتہ 4 اور 5 نومبر کو چند مقامات پر ہلکی بارش یا بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔محکمہ کے مطابق 30 اکتوبر سے 3 نومبر تک جموں و کشمیر میں موسم عمومی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔جبکہ 4 اور 5 نومبر کے دوران کشمیر ڈویژن کے منتشر مقامات اور جموں ڈویڑن کے چند الگ تھلگ علاقوں میں شام یا رات کے وقت ہلکی بارش یا بالائی حصوں میں ہلکی برفباری کا امکان ہے۔اس کے بعد 6 سے 10 نومبر تک موسم ایک بار پھر عمومی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ نے اپنی ایڈوائزری میں کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کھیتوں میں تمام زرعی سرگرمیاں جاری رکھیں۔تاہم خبردار کیا گیا ہے کہ 5 نومبر سے وادی سمیت کئی علاقوں میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سردی میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں