0

کشمیر میں سردیوں کا زور تیزتر، سونہ مرگ سرد ترین علاقہ

سری نگر، 18 جنوری (یو این آئی) وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ ٹھٹھرتی سردیوں کا زور مزید بڑھ گیا ہے اور سیاحتی مقام سونہ مرگ سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں شبانہ درجہ حرارت منفی8.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
کشمیر ویدر کے مطابق گرمائی دار الحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ وادی کے ایک اور مشہور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی 8.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں بھی شبانہ درجہ حرارت منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ، پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی6.1 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی6.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی6.7 ڈگری سین ٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام اور گاندربل میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی 4.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں شبانہ درجہ حرارت منفی8.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 21 جنوری تک موسم میں بڑے پیمانے کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں